ماہ و پرویں

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - چاند اور عقد ثریا؛ (مجازاً) چاند ستارے۔  جب سے ہے فلک یہ ماہ و پرویں کی ضیا بہتر نہ مئے ناب سے کچھ بھی دیکھا      ( ١٩٨٥ء، دستِ زرافشاں، ١٢٨ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہ' اور صفت 'پرویں' کے مابین 'و' بطور حرف عطف لگانے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر